غریب عوام پرچی اور میڈیکل مافیا کے رحم و کرم پر ہیں،عبدالرحمن رفیق

0 312

کوئٹہ(ویب ڈسیک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مفتی عبد السلام ریئسانی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی عبداللہ سلیمان خیل ملک عبداللہ خان ناصر اور دیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں

 

کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور صحت کے شعبے سے متعلق اہم مشینری کی خرابی کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کو ہسپتالوں میں سردردکی گولی،ڈرپ،انجکشن، مرہم پٹی میسر نہیں، تو بتایا جائے کہ صحت کے نام پر گزشتہ تین سالوں میں اربوں روپے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال، بی ایم سی کی صفائی ستھرائی کی صورت حال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے، عدم سہولیات اور ناقص انتظام کے باعث پورے صوبے کے عوام مایوس ہوتے جارہے ہیں، مریض باہر سے ادویات خرید کر ہسپتال میں علاج کرواتے ہی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.