سب آدم کی اولاد ہیں تو پھر نفرت کیوں کریں، جسینڈا آرڈرن
کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کا غم لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں تو پھر کیوں ایک دوسرے سے نفرت کریں،سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے، ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا، مسلم کمیونٹی کاغم مٹانے کیلیے الفاظ ہوبھی کیاسکتے ہیں؟ ، ہمیں ملکر تشدد اورنفرت انگیزی کوختم کرنا ہوگا۔ جمعہ کو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، جاں بحق افراد کے لواحقین اور پچاس سے زائد ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ قومی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نے ہمیں عاجز بنادیا اور متحد کردیاہے، 15 مارچ کا واقعہ ہمارے الفاظ، اعمال اور رحمدلی کوطاقت بخشنے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاہ ترین وقت کے 14 روزبعد پھر اکٹھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ان 50 افراد کی موت کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا، مسلم کمیونٹی کاغم مٹانے کیلیے الفاظ ہوبھی کیاسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے آنسو یاد رکھیں گے۔جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دہشتگردی کاجواب ہماری انسانیت میں ہے لہذا تشدد اورنفرت کیلیے نیوزی لینڈمیں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی نسل پرستی کیلیے کوئی گنجائش۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر تشدد اورنفرت انگیزی کوختم کرنا ہوگا۔وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کہا کہ دنیا انتہا پسندی سے متاثر ہے، اسے مل کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے جس کیلیے ہمیں دہشتگردی کو شکست دینا پڑے گی۔جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ ، سب آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں تو پھر کیوں ایک دوسرے سے نفرت کریں۔کرائسٹ چرچ میں النور مسجد کے سامنے ہیگلے پارک میں منعقدہ تقریب کے دوران شہدا کے لواحقین کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا جنہوں نے اپنے پیاروں کی یادیں تازہ کیں۔ دہشت گرد حملے میں زندہ بچ جانے والے فرید احمد کو شرکا نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں پاکستانی شہدا سمیت تمام 50 شہیدوں کے نام پکارے گئے تو وزیراعظم سمیت تمام شرکا احتراما کھڑے ہوگئے۔ تقریب میں نیوزی لینڈ کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔