کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں،شاہ زین بگٹی
کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں،شاہ زین بگٹی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہم کسی پر جھوٹے مقدمات بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے
انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے واضح کہا تھا کہ ہم کسی کے لیے انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف
کے مشیر برائے انسدادِ منشیات نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف جھوٹے منشیات کیس بنانے کی مکمل تحقیقات ہوں گی جس نے بھی یہ منصوبہ انجینئر کیا اس تک پہنچیں گے اور اسے پبلک کریں گے۔