حکومت سندھ شہریوں کےلئے بروقت ریلیف یقینی بنائے، بلاول بھٹو

0 231

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے صرف کراچی میں ہی نہیں پورے سندھ میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں، اندرون سندھ کے کاشتکاروں اور کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ میں ہونے والے نقصانات کے لئے وفاقی حکومت سے مدد مانگیں،حکومت سندھ کو کراچی اور دیگر علاقوں میں بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے بروقت امدادی کاروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کےلئے بروقت ریلیف یقینی بنائے، صوبے میں سرکاری و نجی املاک کے نقصانات کا سروے کیا جائے اور سندھ بھر میں امدادی کام تیز اور بحالی کے عمل کو جلد شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کا کام مکمل کر کے آمدورفت بحال کی جائے کیونکہ بارشوں سے پورے صوبے میں نقصان ہوا ہے، کاشتکاروں اور کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کاشتکاروں کی فضلیں غیر معمولی موسلادھار بارش میں زیر آب آ گئی ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے کہا کہ تشویشناک صورتحال سے نمٹنے کےلئے وفاق سے مدد مانگیں، امید ہے وفاق صوبے کی معیشت معمول پر لانے کےلئے آئینی کردار ادا کرے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.