بلوچستان کے اطراف سے سندھ کی جانب کوئی شگاف نہیں لگایا گیا، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد
29ستمبرجعفرآباد:ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اطراف سے سندھ کی جانب کوئی شگاف نہیں لگایا گیا البتہ گڑنگ ڈسٹریبیوٹری سے سندھ کے دروازے بند کرکے تمام سیلابی پانی بلوچستان کی جانب دھکیل دیا گیا ہے ایسی صورتحال میں خدا ناخواستہ گڑنگ ڈسٹریبیوٹری ٹوٹا تو بلوچستان کا شہر اوستہ محمد زیر آب آ جائیگا جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یو این ایچ سی آر سمیت کسی عالمی ادارے کی براہ راست رسائی نہیں اور نہ ہی خیمے یا کسی قسم کا امدای سامان دیا گیا ہے ڈیرہ اللہ یار سے سیلابی پانی کے اخراج کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایت پر بحالی کے امور پر توجہ دی جاررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز پاکستان کی سربراہ عظمیٰ یعقوب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ نے جعفرآباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی ، اور عالمی و مقامی غیر سرکاری اداروں کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بات چیت کی اور متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے کہا کہ سندھ کے علاقے اونچائی پر واقع ہیں اس لئے جعفرآباد سے جیکب آباد کی طرف شگاف نہیں لگایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآباد کے 75 فیصد متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں تک رسائی رہی جبکہ 25 فیصد علاقوں میں راستے نہ ہونے کے باعث فضائی کارروائی کے زریعے ریلیف کا کام ہوا اس وقت کوئی بھی شخص سیلاب میں نہیں پھنسا ہوا سو فیصد متاثرین کو ریسکیو کیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سیلابی پانی حمل اور منچھر جھیل کے راستے ہی نکلنا ہے تاہم چونکہ سندھ میں پانی کھڑا ہے اس لیے بلوچستان کے سیلابی پانی کو نکاس کا راستہ نہیں مل پا رہا اور نتیجتاً بلوچستان کا سیلابی پانی بدستور کھڑا ہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک نے ایف ڈی آئی پاکستان کی سربراہ کو یقین دلایا کہ ڈی سی آفس ڈیرہ اللہ یار کی نئی عمارت میں ویمن سیف اسپیس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔
[…] بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران گچکی کی ضمانت منظور کرلی […]