نصراللہ خان زیرے اپنے عہدے پر برقرار ہے ،مختیا ر خان یوسفزئی
نصراللہ خان زیرے اپنے عہدے پر برقرار ہے ،مختیا ر خان یوسفزئی
سوات(پ ر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مختیار خان یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں پشتونخوامیپ جنوبی پشتونخوا کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان کی جانب سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کو مورخہ29نومبر2022کو اخباری بیان کے ذریعے شوکاز نوٹس دینے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 23-24نومبر 2022بمقام کچلاک کوئٹہ نے اپنے متفقہ فیصلے کے ذریعے
پارٹی چیئر مین سمیت تمام صدور بشمول قہار خان ودان کے اختیار سلب کیے ۔اور یہ کہ صوبائی سیکرٹری نصراللہ خان زیرے کو صرف اخباری بیان کے ذریعے شوکاز کا جاری کرنا صریحاًپارٹی کے آئین کے خلاف ہے ۔اور یہ کہ صوبائی سیکرٹری کو تحریری طور پر کوئی شوکاز نوٹس نہ جاری ہوا ہے اور نہ ہی صوبائی سیکرٹری نے کوئی شوکاز نوٹس وصول کیا ہے ۔اور تعجب کی بات یہ ہے کہ پارٹی چیئر مین نے26نومبر 2022کو کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری نصراللہ خان زیرے کو غیر آئینی طریقے سے پارٹی سے
خارج کرنے کا اعلان کیا جبکہ صوبائی صدر نے 29نومبر 2022کو صوبائی سیکریٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بیان شائع کیا ۔جو انکی بھوکلاہٹ کاواضع ثبوت ہے ۔ لہٰذاصوبائی صدر کا اخباری بیان کے ذریعے شوکاز نوٹس کا جاری ہونا(Malafide) پر مبنی اورخلاف آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر قہار خان ودوان نے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کا اخبار میں جاری کیا ہے جس کی میں پرزور مذمت اور مکمل طور پر رد کرتا ہوں ۔اورمذکورہ شوکاز نوٹس مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کے مکمل برخلاف ہے۔ لہٰذا صوبائی صدرقہار خا ن ودان آئندہ ایسے غیر آئینی فیصلوں سے اجتناب کرے اور یہ کہ مرکزی کمیٹی نے سیکرٹری جنرل کو پارٹی آئین کے باب چہارم شق( ص) کے تحت تمام اختیارات تفویض کیے ہیںجس میں مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کے برخلاف کوئی بھی فیصلہ کیا گیا توبصورت دیگر مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی صدر کو بھی پارٹی سے خارج کرسکتا ہے۔کیونکہ مرکزی کمیٹی نے پارٹی کے اعلیٰ رہنماءادارے قومی کانگریس 27-28دسمبر2022کو کوئٹہ میں طلب کیا ہے جس پارٹی کے تمام رہنماءاداروں کا انتخاب کیا جائیگا۔