کوئٹہ:ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ہونے والے جوان ہمارے اصل ہیرو ہیں:نذیر خان
(ویب ڈیسک)
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اسسٹنٹ سکریٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی نے ایک مذمتی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان گزشتہ روز ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اس طرح کے بزدلانہ حرکتوں سے کبھی ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے دشمن کو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے
سیکورٹی فورسیز کے عظیم قربانیوں کی بدولت آج پاکستان اللہ تعالئ کے فضل وکرم سے قائم ودائم ہے ہمارے خوشحال کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں عوام اپنے سیکورٹی فورسیز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے گے دہشت گردوں کی بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کی اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالئ واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی درجات بلند کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین