کونسا سیاسی رہنما کہاں عید منائے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

0 156

کونسا سیاسی رہنما کہاں عیدالفطر منائے گا، اس حوالےسے تفصیلات سامنے آ گئیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،نوازشریف جاتی امرا میں نماز عید ادا کریں گے،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں نماز عید ادا کریں گے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ملتان میں نماز عیدادا کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عیدالفطر کی نماز لاہور میں ادا کریں گے،وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے،مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ عید کی نماز فیصل آباد میں ادا کریں گے،کنونیرایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کراچی میں عیدالفطر کی نماز ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر کا نماز عید اپنے آبائی گاؤں ڈھرنال ضلع اٹک میں ادا کرنے کاامکان ہے،سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور میں عید منائیں گے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کرنے کاامکان ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاتی امرا میں عید منانے کا امکان ہے۔اسی طرح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں نماز ادا کریں گے،سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن حیدرآباد میں نماز عید ادا کریں گے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نوشہرو فیروز میں نماز عید ادا کریں گے،سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ اور صوبائی وزیر ناصر شاہ سکھ میں عید منائیں گے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی عید کی نماز ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نماز عیدآبائی علاقے ڈی آئی خان میں ادا کریں گے،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی مانسہرہ میں عید منائیں گے۔قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی آبائی علاقے چمن میں عید منائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں نماز عید ادا کرنے کا امکان ہے،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا چاغی میں عید منانے کاامکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.