کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈی سی سبی

1 430

سبی (خ ن)ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے آج یہاں ناڑی گاج میں واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ پی ڈی ڈی پی ڈی، آر ای ، تحصیلدار یو ٹی ثناءاللہ و دیگر افسران ساتھ تھے سکیم جو کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر ہونا تھی تاخیر کی وجہ ورلڈ بینک اور محکمہ ریلوے کے درمیان معاہدہ تھا جس پر کام ہونا تھا ڈپٹی کمشنر سبی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور کام کو شروع کروا دیا گیا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے

 

کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس واٹر سپلائی سکیم کے مکمل ہونے سے سبی ٹاو¿ن کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی ممکن ہو گی انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں سبی کے عوام کو پینے کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر علاقے کے لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے بھر پور کو شش کررہے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو گردن کٹوا دوں گا؟ پاکستان کے نامور سیاستدان کا چیلنج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.