کوئٹہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ
کوئٹہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو پچھلے 24 دنوں سے اپنی ہی سرزمین پر قید کررکھا ہے اور ان کی جدوجہد کو روکنے کیلئے نہتے اور بے گناہ کشمیروں پر ہر قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نہتے کشمیریوںکی اس جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور پاکستان کا موقف پوری دنیا پر واضح ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادروں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا خود فیصلہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت و وحشت پر مبنی چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ دنیا کی توجہ کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کی جانب دلائی جائے۔ بھارت نے تمام عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی کرکے پورے خطے کے امن کو سنگین صورتحال سے دوچار کردیاہے۔ گورنربلوچستان نے عوام پر زوردیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کریں۔