آئی ایم ایف پیکیج روکنے کیلئے تحریک انصاف نے جو کیا وہ قابل مذمت ہے،احسن اقبال

2 362

آئی ایم ایف پیکیج روکنے کیلئے تحریک انصاف نے جو کیا وہ قابل مذمت ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال تحریک انصاف پر برس پڑے۔انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پیکیج روکنے کیلئے جو کیا وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے،شوکت ترین اور پی ٹی آئی نے وہی حرکت کی جو بھارت نے کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ماسوائے بھارت کے پوری دنیا نے اس پروگرام کی سپورٹ کی،اب بتائیں فارن فنڈنگ کی کڑیاں ملتی ہیں یا نہیں؟ اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کیا جارہا تھا،یہ مدد کے طلبگار لوگوں سے غداری ہے۔آئی ایم ایف پروگرام کل منظور نہ ہوتا تو شاید ڈالر اور اوپر چلا جاتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں یہ پاکستان کی تعمیر نو اور عوام کو مشکل وقت میں سہارا دینے کا وقت ہے،صاحب

 

ثروت حضرات سے امید کرتا ہوں کہ وہ مدد کریں گے،جو مدد کرنا چاہتے ہیں وہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کر سکتے ہیں۔ہم سب کو مل کر پاکستان کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تباہی بہت بڑی ہوئی،کچی بستیوں کو پکا کرنے کا موقع بھی ہے،حکومت نے فلڈ پروٹیکشن پلان 2017 میں بنا دیا تھا۔پہلے مرحلے میں استعداد کار میں اضافہ کا پلان تھا اور ساڑھے 17 ارب روپے خرچ کرنے تھے لیکن ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔اگر کچھ خرچ ہوتا تو شاید اس سیلاب سے آدھا بچ سکتے تھے

You might also like
2 Comments
  1. […] احسن اقبال نے عمران خان کیخلاف بڑا اعلان کردیا […]

  2. […] سے بڑے پیما نے پر تباہی ،احسن اقبال کا بڑا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.