کوئٹہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ

0 309

کوئٹہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک جدید تعلیمی ادارے کے طور پر مسلسل ترقی کررہا ہے اور نہایت مختصر مدت میں اپنے شعبے میں اعلی معیار کا مظاہرہ کرکے اس نے تمام علم دست حلقوں کی توجہ حاصل کی ہے ۔ کمز میڈیکل کالج اپنے طلباوطالبات کو تعمیر ذات کیلئے حوصلہ افزاماحول اور تمام ضروری اور جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمز میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر نمز ( NUMS) لیفٹیننٹ جنرل سید عمران مجید کے علاوہ بلوچستان کی تین یونیورسٹیوں جامعہ بلوچستان ، بیوٹمز یونیورسٹی اور خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر صاحبان بھی موجود تھے۔ کانووکیشن کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایسی متعدد مہلک بیماریاں جنکے باعث لاکھوں انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے تاہم یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ محقیقین اور سائنسدانوں کی کاوشوں کے باعث آج ان میں بیشتربیماریوں کا خاتمہ کیاجاچکاہے جبکہ انسانیت کو امراض سے نجات دلا نے کی کاوشیں آج بھی جاری ہیں۔ انہوں نے اس کا بات اظہار کیا کہ کمزمیڈیکل کالج سے فارغ التحصیل طلباوطالبات شعبہ طب میں جدید تحقیق اور علوم سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے دکھی انسانیت کو مہلک امراض سے نجات دلانے میں نمایاں اور فعال کردار ادا کریں گے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ آج ڈگری اور اسناد حاصل کرنے والے گریجوئیٹس بہتر مستقبل کیلئے ہماری سرمایہ کاری کی حیثیت رکھتے ہیں جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ صحت کا شعبہ ہماری قومی تعمیر کی حکمت عملی میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اب بلوچستان کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کی علامت ہے۔ حکومت نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور انکی اعلی ذہانت کو بروئے کار لانا چاہتی ہے۔ گورنر نے نئے فارغ التحصیل گریجوئیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ جس عملی کیریئر کا آغاز کررہے ہیں وہ بلوچستان کے عوام کیلئے خاص طور سے صحت کے شعبے میں نئی بلندیوں کا پیغام لائے گا۔ گورنر بلوچستان نے اس بہترین میڈیکل کالج کی تعمیروترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا جو بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے امیدوں کا اہم مرکز ثابت ہورہا ہے۔ کمزمیڈیکل کالج سے فارغ التحصیل نئے گریجوئیٹس کی کل تعداد ایک سو چھ ( 106) ہے جن میں پندرہ (15) گولڈ میڈلسٹ شامل ہیں۔ قبل ازیں کمزکالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے سپاسنامہ پیش کیا۔ بعد ازاں گورنر بلوچستان نے طباو طالبات میں اسناد اور گولڈ میڈل تقسیم کیئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.