پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کےلئے امداد دس لاکھ تک کردی‘ فیاض الحسن چوہان

1 265

لاہور( ویب ڈیسک)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹیلی تھون سے پانچ ارب روپے سیلاب زدگان کےلئے اکٹھا کیا،عمران خان صدر یا وزیر اعظم نہیں ہیں لیکن ٹیلی تھون سے تین گھنٹوں کے دوران پاکستانیوں نے لبیک کہہ کر پانچ ارب روپے اکٹھا کیا جو بڑھ رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے سب سے پہلے ایک ماہ پہلے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جو تجربہ کی بنیاد پر ہوا،ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سیلاب زدگان کےلئے امداد دس لاکھ تک کردی،پرویز الٰہی نے پنجاب

 

کیبنٹ کے ایک ماہ کی تنخواہ اور سیلاب ریلیف فنڈ پانچ ارب روپے رکھاہے،حکومت نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کی امداد کےلئے مختص کر دیا ہے،پنجاب کیبنٹ میں پرویز الٰہی کی ہدایت پر فیصلہ ہوا صرف پنجاب کے متاثرین نہیں بلکہ بڑے بھائی کے حیثیت سے کے پی بلوچستان اور سندھ میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہپنجاب سے ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل سٹاف ادویات ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں بھیجیں گے،دو ہزار دس کے بعد بہت بڑا سیلاب آیا آبپاشی کے انفراسٹرکچر کےلئے چار ارب روپے مختص کیا گیاہے،آبیانہ اور مالیہ کو پنجاب میں کسانوں کےلئے معاف کر دیا گیاہے،سو سے زائد ریلیف کیمپ جنوبی پنجاب میں ادویات و کھانا فراہم کر دیا گیا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پنجاب حکومت نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.