ماسٹر ظفر اللہ ابڑنگ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر ملک عبدالغفار و دیگر کی تعزیت
میرواہ گورچانی (نامہ نگار) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول میرواہ گورچانی کے استاد محترم ظفر اللہ ابڑنگ کے نوجوان بھائی انعام اللہ ابڑنگ کے انتقال پر پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سندھ کے سرپرست اعلیٰ ملک حاجی عبدالغفار، ڈویژنل چیئرمین محمد اسماعیل خلجی،مسلم لیگ ن میرپورخاص کے رہنما رانا نعمت علی راجپوت ،ملک عبدالرؤف اور دیگر نے ڈگری کے قریب ان کے آبائی گوٹھ امان اللہ ابڑنگ میں پہنچ کر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی -یاد رہے کہ گزشتہ روز انعام اللہ ابڑنگ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے