پیرو، بس میں آگ بھڑک اٹھی، 20 مسافر ہلاک

0 234

لیما پیرو کے دارالحکومت لیما کے جوار میں ایک بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر بریگیڈ کے ترجمان لیویس مجیا نے مقامی ٹلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بس میں آگ اس وقت لگی کہ جب بس اپنے سرکاری اسٹاپ کی بجائے زیادہ سستی بسوں کے اسٹاپ پر رکی ہوئی تھی۔ آگ کے شعلوں نے بس کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا اور حادثے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بس شہروں کے درمیان سفر کرنے والی بس تھی اور شمال کی طرف عازم سفر تھی۔فراہم کردہ معلومات کے مطابق بس میں آگ بجھانے کے سیلنڈر موجود نہیں تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.