اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متنازع ہوگیا،سینیٹر کہدہ بابر بل کی حمایت میں سامنے آگئے

0 117

اسلام آباد (این این آئی)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل متنازع ہوگیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر بل کی حمایت میں سامنے آگئے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بل میں سینیٹر کی تنخواہ سیشن جج کے مساوی کرنے کی تجویز ہے،بل کی منظوری سے تنخواہ تین لاکھ ہوجائیگی،400فیصد اضافے کا کہیں ذکر نہیں۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہاکہ بل کو پیش ہونے سے پہلے تنقید کا نشانہ بنانا ناانصافی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے دور میں پارلیمنٹرین سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے،سینیٹر کہدہ بابر کامطالبہ

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.