افغانستان میں ہزارہ نسل کشی پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، کاشف حیدری

1 379

کوئٹہ سیاسی و سماجی رہنما کاشف حیدری نے اپنے مذمتی بیان میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امتحان کے دوران یونیورسٹی میں دھماکے کے نتیجے 78 سے زائد نہتے اور بے گناہ طالبعلموں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت افغانستان میں ہزارہ قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی، کابل میں طالبعلموں پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عالمی ادارے ہزارہ قوم کی نسل کشی کا نوٹس لے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان
میں ہزارہ قوم کی نسل کشی کے نہ رکنے والے سلسلے پر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، مزید انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ و دیگر عالمی ادارے افغانستان میں ہزارہ نسل کشی کا نوٹس لے کر ہزارہ قوم کی تحفظ کو یقینی بنایا جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت افغانستان میں ہزارہ قوم کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہزارہ نشین علاقوں میں عوام کی جان و مال کی حفاظت طالبان حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت وقت ہزارہ قوم کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کریں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عالمی ادارے صحت بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.