چمن: ڈنڈے بردار افراد کا انسداد پولیو ٹیم پر حملہ
چمن میں ڈنڈے بردارمشتعل افراد نے انسداد پولیوورکرز کی ٹیم پرحملہ کردیا اور پولیو ٹیموں کی حفاظت پر معمور اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو کی ٹیمیں کلی محمدحسن، کلی میرالزئی اور کلی حاجی باقی میں مہم چلا رہی تھیں اس دوران مشتعل افراد نے ورکرزکو کام سے روکتے ہوئے یرغمال بنانےکی کوشش کی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کشیدگی کے باعث متاثرہ علاقوں میں پولیو مہم عارضی طور پربند کردی