سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیںگے ،سردار کھیتران
سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیںگے ،سردار کھیتران
کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستانی عوام اور سیکورٹی فورسز مل کردہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیںگے ، عوام دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج ،ایف سی ،پولیس ،لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروںکے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور جوانوں کے حوصلے
پست نہیں ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیںہم واضح کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلوچستانی عوام دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج ،ایف سی ،پولیس ،لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروںکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،معصوم انسانوں کونشانہ بنا نے کی کوئی بھی مذہب یا معاشرہ اجازت نہیں دیتا،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی
[…] بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،سردار کھیتران […]