ہزار گنجی قبضہ مافیا کا گڑھ بنتا جا رہا ہے ،نور محمد اچکزئی

0 264

کوئٹہ(پ ر)مرکزی تاجر اتحاد بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر حاجی نور محمد اچکزئی حاجی عصمت اللہ حاجی نعمت بادیزئی سید سبحان اغا نصیر خان کاکڑ حاجی اختر لانگو اغا صادق شاہ منیر احمد لہڑی عبدالرسول بلوچ ملک غلام رسول کاکڑ محمد خان اچکزئی حمید بازئی حاجی مجید پرکانی نسیم کاکڑ نے ہزار گنجی مسجد روڈ پر عوام کی سہولت کیلئے قائم انتظار گاہ پر زراعت مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ اور ان کے آلہ کاروں کی دن دیہاڑے قبضہ کرنے کی کوششوں کو عدالت کے توسط سے ناکام بنانے پر تاجر برادری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار گنجی قبضہ مافیا کا گڑھ بنتا جا رہا ہے ہزارگنجی مسجد روڈ پر قائم انتظار گاہ کافی عرصہ سے لینڈ مافیا کی نظروں میں تھا اور کئی مرتبہ اس کی پیمائش بھی لی تھی جس سے زراعت مارکیٹ کمیٹی کو آگاہ بھی کیا تھا لیکن بدقسمتی سے لالچ میں آ کر گذشتہ دنوں سرکاری املاک کے تحفظ کرنے والے زراعت کمیٹی انتظامیہ کی سرپرستی میں انتظار گاہ کے اندر عوام کے بیٹھنے کی کرسیاں توڑ کر غیر قانونی چار دیواری لگائی لیکن غیور تاجروں نے معزز عدالت جا کر ان کا اصل چہرہ منظر عام پر لایا جس پر عدالت نے جرات مندانہ اور تاریخی فیصلہ سنا کر انتظار گاہ کو ہمیشہ کیلئے قبضہ مافیا گروپ سے ازاد کروایا لیکن عدالتی فیصلے سے مایوس مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ نے سورج کو انگلی سے چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک بے مقصد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ان کی بوکھلاہٹ بالکل واضح تھی اور انہوں نے اپنے ناکام عزائم کو چھپانے کی آڑ میں لینڈ مافیا کے بدنام ماسٹر مائنڈ کی تعریف شروع کی جس سے عوام کو ان کے ملوث ہونے کا شبہ یقین میں تبدیل ہوا لیکن ہزار گنجی کے تاجروں نے ہمیشہ کی بنیاد پر سرکاری زمینوں کا دفاع کیا ہے اور کرتے رہیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.