ڈیرہ بگٹی:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایف جی پبلک سکول سوئی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد

بھارتی فوج کی ظلم کی وجہ سے ہمارے کشمیری بچے سکول میں نہیں جاسکتے

0 282

ڈیرہ بگٹی:کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایف جی پبلک سکول سوئی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار ڈیلی صحافت کوئٹہ )کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایف جی پبلک سکول سوئی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام میںاساتذہ اکرام اور سکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی اس دوران سکول کے بچوں نے بینرز اپوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے

بھارتی فوج کی ظلم کی وجہ سے ہمارے کشمیری بچے سکول میں نہیں جاسکتے

اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلوز کے ذریعے انڈین فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے ظلم کو اجاگر کئے اس موقع پر بچوں نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی ظلم کی وجہ سے ہمارے کشمیری بچے سکول میں نہیں جاسکتے کہا ہیں امن کے نام نہاد ٹھکیدار کہا ہے اقوام متحدہ اس دوران فضاء پاکستان اور کشمیر زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا اور آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.