منصوبوں کی معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ

0 232

ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ کا ایل ٹی سی خضدار کا دورہ

ایل ٹی سی میں زیر التواء اسکمیوں اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا

خضدار(محب ترین ) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار کا دورہ کیا اور وہاں جاری منصوبوں اور زیر التواء اسکمیوں کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے ، ڈی جی بلوچستان لیویز نصیب اللہ کاکڑ کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس پر انہوں نے زیر التواء منصوبوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ التواء کے شکار ترقیاتی کاموں کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے مذکورہ کنٹریکٹرز جاری ترقیاقی کاموں میں کوئی غفلت نہ بھرتے اور موثر انداز میں منصوبوں کو مکمل کریں زیر التواء منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکام بالا سے مذکورہ منصوبوں کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کرانیکی کی استدعا کریں گے منصوبوں کی معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں انہوں نے زیر التواء منصوبوں کی ٹھیکدارون کو سات یوم کے اندر کام مکمل کرنیکی مہلت دیدی اور کہا کہ منصوبے مکمل نہ ہونے کی صورت میں مذکورہ ٹھیکداروں کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے حکام سے رابطہ کیا جائیگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.