قلعہ سیف اللہ انتظامیہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، جاورمسلم

0 253

نوجوان اتحاد کے رہنماؤں جاورمسلم, تحمل خان, محمدحنیف, حاجی عبدالطیف, جمعہ خان, نورمحمد, سردار خان, عبداللہ, حاجی ظاہرخان, کلیم اللہ نالئ, اخترزمان , رازمحمد, رفیع اللہ,عزیز اللہ, ظاہرشاہ ملنگ, مصطفی سیلاب, ملکزادہ کلیم, ملکزادہ شمس, سعداللہ, کلیم اللہ کلم, لالو, مولوی احسان اللہ, بسم اللہ جان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے, کہ قلعہ سیف اللہ کے انتظامیہ منشیات فروشوں کیخلاف قلعہ سیف اللہ بازار, مسلم باغ, مہاجر کیمپ اور نسئ بازار اور دیگر علاقوں کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں, نوجوان نسل اور سکولوں اور کالجوں تک منشیات کی رسائی اسانی سے جاری ہے, نوجوان اتحاد کے جاورمسلم اور کابینہ کے دیگر اراکین نے قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کو بھی قصور وار ٹھہراتے ہوۓ کہا کہ اس ناسور کو ختم یا رک تھام کیلۓ نوجوان اتحاد کے توسط سے ڈپٹی کمشنر سے میٹنگ وقت مانگ لیا ہے, 3 مہینے ہوچکے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے میٹنگ کا وقت نہیں دیا ہیں, اگر مذکورہ انتظامیہ اسطرح غفلت میں رہے تو نوجوان نسل کا مذید تباہی اور بربادی کا ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہوگا, جو ہم بلوچستان کے دیگر اعلی احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر قانونی کاروائی کرکے ضلعی انتظامیہ کو کاروائی کرنے پر پابند کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.