5 اکتوبر ٹیچر ڈے

0 101

تحریر : مولوی عبد الوھاب شاکر

5 اکتوبر ٹیچر ڈے کے نام سے منایا جاتا ہے اس دن استاد کی قدر و احترام ، استاد کے تعلیمی شعبے میں ان کی خدمات کو نئی نسل کے سامنے زندہ کیا جاتا ہے ۔
درحقیقت آج ہی کے دور میں صرف ٹیچر ڈے منانا رہ گیا ہے ۔
اساتذہ کا ادب ، اساتذہ کا مقام ، اساتذہ کی قدر و قیمت پاؤں تلے روندے گئیے ہیں ۔
آج اساتذہ کے رخساروں پر آنکھوں سے آنسوں کے کی ندیاں بہہ رہی ہیں ، وہ چیخ چیخ کر پکار رہے ہیں ، ہمیں تعلیم کے لئے فروغ دے ، اساتذہ آج ہمیشہ معیشت کے فکر میں رہ کر تعلیم کے میدان میں کما حقہ پیچھے دکھلایا جاتا ہے ۔
آج کے دور میں اساتذہ کو شاگرد اور شاگرد کے أہل خانہ کی طرف سے معمولی معمولی باتوں پر وہ سننا پڑتا ہے جو ناقابل سماعت اور ناقابل برداشت ہے ۔
حالانکہ اساتذہ کا مقام والدین کے بعد سب سے زیادہ ہیں ۔
اساتذہ روحانی باپ ہیں ، اساتذہ اپنے شاگردوں کو دنیا کے بہترین سرمایہ علم کے شکل میں عطاء کردیتے ہیں ، استاد اپنے شاگرد کو علم سے منقش اور مالامال معاشرے کو دیتا ہے ، استاد واحد وہ شخصیت ہے جو اپنے استعداد خرچ کرنے میں بھر پور سخاوت سے شاگرد کو مزین کردیتا ہے ۔

اساتذہ کا مقام
شاگرد کو چاہیے کہ اپنے اساتذہ کا ادب واحترام بھر پور طریقے سے نبھائے ؛ کیونکہ ادب سے جو کچھ ملتا ہے وہی علم سے نہیں مل جاتا ہے ۔
ابن وہب فرماتے ہے کہ مجھے ادب سے جو کچھ ملا ہے علم سے اتنا نہیں ملا ،
حضرت حسین رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے کو نصیحت فرمایا کرتے تھے کہ استاد کے مجلس میں بولنے سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کرنا ، امام مالک رحمہ اللہ اپنے استاد کے ادب کے خاطر اس کا نام تک نہیں لیتا تھا ، امام ربیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اپنے استاد امام شافعی رحمہ اللہ کے سامنے پانی پینے کی جرات نہیں ہوتی تھی ، اور امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے استاد کے سامنے ورق کو آہستہ پلٹتا تھا ،
اللہ اکبر یہ ادب کی وجہ سے کہاں تک پہنچ گئے ۔

اساتذہ کی خدمت
طلباء کے لئے یہ ضروری ہیں کہ وہ اپنے اساتذہ کرام کی خدمت کریں ۔
امام ابو یوسف رحمہ اللہ ہمیشہ اپنے دعاؤں میں یاد کرتے تھے ، مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اپنے استاد شیخ الہند رحمہ اللہ کے بیت الخلاء کو صاف کیا کرتے تھے ، معین ابن عیسیٰ اپنے استاد امام مالک رحمہ اللہ کے عصا ہوتے تھے عصا کے بجائے اپنے شاگرد کے کندھوں پر سہارا لیتے تھے ۔
اللہ تعالیٰ سے دست بدعاء ہوں کہ اللہ ہمیں اساتذہ کی قدر و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین*****

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.