سیرت نبی اکرم دنیا میں اسلامی اقدار ونظام کا واحد انقلاب ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ

0 187

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ دنیا میں اسلامی اقدار ونظام کا واحد انقلاب ہے جو آج سے تقریباً 15سو سال قبل صرف تیرہ سال کی مسلسل جدوجہد سے روشنی کی پہلی کرن کی صورت میں نبی اکرم نے بر پا کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپوزیشن چیمبر میں طلباءکے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ آپ خوش نصیب ،معصوم ومخلص ہیں 18سے 25سال کی عمر کے طلباءقوم وملک کی خدمت کیلئے

پر خلوص ہوتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وہ با مقصد زندگی گزارنے کیلئے وقت اور اس معصوم فکر کو ضائع ہونے سے بچائیں دینی خدمات سے سرشار افراد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اللہ کی رضاءحاصل کریں اور اس خدمت کو اسلام کے بتائے ہوئے طریقے پر سیکھیں اور اسی طرح نبھائیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلامی اقدار ونظام کا واحد انقلاب ہے جو آج سے تقریباً 15سو سال قبل صرف تیرہ سال کی مسلسل جدوجہد سے روشنی کی پہلی کرن کی صورت میں نبی اکرم نے

بر پا کیا اس لئے تمام مسلمانوں کو خصوصاً طلباءکو شرح صدر کے ساتھ اس عقیدے اور یقین کے ساتھ محنت وجدوجہد کیا جس طرح کا پر خلوص محنت رسول اکرم نے کیا تھا کامیابی کا طریقہ کار ان کی سیرت کو زہن نشین کرنے اور ان کی پیروی میں ہے آپ نے اللہ کی رضاءکے حصول کو مد نظر رکھا اپنا ذاتی خواہش اور انا کو یکسر پاﺅں تل روند لیا اور اللہ کی رضا سے اسلام کا عادلانہ نظام کی روشنی نے دنیا کو منور کیا انہوں نے کہا کہ اسلام اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ مفاد اللہ کے نام پر حاصل کرے اور توقع رکھتے ہیں کہ اسلامی معاشرہ اور اسلامی اقدار کی بحالی ہوئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.