خالق آباد  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما نوجوان لیڈر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے خلاف کیس الیکشن ٹربیونل میں خارج ہونے اور ان کے حق میں فیصلہ آنے پر بلوچستان عوامی پارٹی خالق آباد کی طرف سے خالق آباد بازار میں جشن منایا گیا

1 375

خالق آباد  بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما نوجوان لیڈر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کے خلاف کیس الیکشن ٹربیونل میں خارج ہونے اور ان کے حق میں فیصلہ آنے پر بلوچستان عوامی پارٹی خالق آباد کی طرف سے خالق آباد بازار میں جشن منایا گیا پارٹی کے ورکرز نے مٹھائی تقسیم کی اور شکرانے کے نوافل بھی اداکئے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی خالق آباد کے ترجمان عنایت اللہ بابر، رہنمائوں محمدعلی لانگو،ڈاکٹر حمید اللہ لانگو،علی اکبر جتک،یونس پندرانی،ظفرعلی نیچاری، عبدلقدیرنیچاری ضمیراحمدنیچاری دلدارخان نیچاری،عبدالروف نیچاری ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں کیس خارج ہونا خالق آباد ع قلات کے غریب عوام اور جمہوریت کی فتح ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو کو خالق آباد و قلات کے عوام نے 25جولائی2018ء کے دن اپنے ووٹ کی پرچی سے کامیاب کیا اور دوسرے نام و نہاد پارٹیوں کو مسترد کیا جنہوں نے خالق آبادوقلات کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دئے تھے مگر بدقسمتی سے یہ لوگ عوام کی فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کر کے عوام کے فیصلہ کو ردکروانے کا سوچا تھا مگر ان کا کیس عدالت انصاف نے بھی مسترد کیا انہیں اب اپنی دل میں سوچھنا چاہے کہ عوام کی نمائندگی عوام کی خدمت سے ملتا ہے نا کہ صرف گھر بیٹھنے سے سابقہ وزیر خزانہ بلوچستان محسن خالق آبادوقلات میر خالد خان لانگو اور وزیر داخلہ بلوچستان فرزند خالق آباد و قلات میر ضیااللہ لانگو نے عوام کی خدمت اور اپنی سیاسی بصیرت کی بنا پر خالق آبادوقلات کہ عوام نے2013ء کے الیکشن اور اب2018ء کے الیکشن میں بھی محسن خالق آبادوقلات میر خالد خان لانگو اور فرزند خالق آباد و قلات وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کا ساتھ دیا اور دوسری سیاسی پارٹیوں کو لگاتار دوسری مرتبہ مسترد کیا اور انشااللہ اب ہمیشہ ہمیشہ کیلیے ناکامی انکی مقدر بنے گی بلدیاتی انتخابات میں عوام صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت میں الیکشن لڑنے والوں کو کامیاب کرکے ثابت کرے گی کہ اب خالق آباد و قلات کے عوام اپنے محسنوں کو پہچان چکے ہیں اور ہارنا مخالفین کی مقدر بن چکی ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] خالق آبادمنگچرلیویز کی کھڈکوچہ میں کامیاب کاروائی دو مبینہ چور گرفتار مسروقہ سامان برآمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.