بھارتی مظالم اب زیادہ دنوں تک نہیں برادشت نہیں کریں گے ،عمران ابراہیم بنگلزئی
بھارتی مظالم اب زیادہ دنوں تک نہیں برادشت نہیں کریں گے ،عمران ابراہیم بنگلزئی
ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے ضلع کچھی سیلاب سے متاثر ہونے کی وجہ سے6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ڈی سی آفیس اسٹاف سے خطاب کیا۔
ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے 6ستمبر یوم دفاع ڈی سی آفیس میں اپنے پیغام میں کہا ہے
کہ یوم دفاع ہمیں ان شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک وقوم کی سلامتی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ بھی نہیں کی وطن عزیز اور قوم کو چھ ستمبر کے شہیدوں پر ناز ہے بھارتی مظالم اب زیادہ دنوں تک نہیں برادشت نہیں کریں گے کشمیر کی آزاد ی کے لئے قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد منظم ہے ہمیں چھ
ستمبر1965کا جذبہ
پیدا کرکے اپنے ملک وقوم کی حفاظت کرنا ہوگی آج ان فرزندان وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے قوم کے مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان شہداء کو خراج عقیقدت پیش
کرنے کا دن ہے جنہوں نے اس مٹی کو اپنے خون سے سینچا ان والدین کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے بڑھاپے کے سہارے کو وطن عزیز پر قربان کردئیے اور یہی ہمارے اصل ہیروز ہیں زندہ قومیں اپنے ہیروز کو نہیں بلایا کرتی بلکہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہیں یوم دفاع پاکستان
ملکی تاریخ کا شاندار اور یادگار دن ہے ہم نے ملی وحدت یکجہتی اور حب وطنی کا شاندار مظاہرہ کرکے افواج پاکستان کے ہمراہ کئی گنا بڑے دشمن کا غرور توڑا تاریخ کے اس نازک موڑ پر آج بھی ہمیں بحیثیت
قوم اتحاد اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا دشمن نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا آج بھی منفی عزائم کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مگن ہے مگر محب وطن شہری پاک افواج
دشمن کی ہر سازش کا ناکام کرنے کیلئے تیار ہیں ہمیں اپنے وطن کی سلامتی خودمختیاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے آج کے دن عہد کرتے ہیںکہ ملک کو ہمارے خون کی ضرورت پڑی تو
آخری قطرہ بھی نچھاور کریں گے بھارتی مظالم کا نشانہ بنانے والی کشمیری قوم اب جلد آزادی کی زندگی بسر کرے گی پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے یوم دفاع و اظہار یکجہتی کے موقع پر ملک وقوم کی سلامتی خوشحالی شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔