صاف پانی انسانی صحت کے لئے اہم اورناگزیر بنیادی ضرورت ہے،پاک فوج

0 204

اسی تناظر میں پاک فوج نے ترجیحی بنیادوں پر 3500 افراد پر مشتمل گاؤں گنز کے مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے نہ صرف ریورس اوسموسس فلٹریشن پلانٹ کا انتظام کیا بلکہ صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے سولر پینل کی تنصیب بھی کی_

مختلف قسم کے واٹر فلٹریشن سسٹمز میں ریورس اوسموسس سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ RO پلانٹ پینے کے پانی سے آلودہ مادوں کو دور کرنے میں انتہائی موثر ہے کیونکہ یہ 98 فیصد تک پانی کو صاف کر سکتا ہے۔ آر او پلانٹ توانائی کی لاگت کو بھی بچاتا ہے۔
صوبہ بلوچستان پاکستان کے سب سے زیادہ دھوپ والے حصوں میں واقع ہے۔ یعنی صوبے کے بیشتر حصوں کو سورج کی روشنی کی ایک بڑی مقدار ملتی ہے۔ اس لئے بلوچستان شمسی توانائی کے پلانٹس کی تنصیب کے لئے بالکل موزوں ہے.۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو شمسی توانائی کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے. معاشی نقطہ نظر سے شمسی توانائی کے پینل بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فوسل ایندھن پر انحصار کو کم کریں گے اور روایتی پاور پلانٹس کے مقابلے میں شمسی توانائی کے پینل کی فعالیت اور دیکھ بھال کی لاگت بھی برائےنام ہے۔
گنز میں RO پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج، ایف سی ، سول انتظامیہ کے نمائندوں کے علاوہ مقامی عمائدین نے بھی شرکت کی اور اہل علاقہ کو صحت سے متعلق درپیش مسئلے پرخصوصی توجہ کے لئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.