بلوچستان کے اندر آفت اور بربادی کا عالم ہے،تحریک لبیک اسلام
بلوچستان کے اندر آفت اور بربادی کا عالم ہے،تحریک لبیک اسلام
کوئٹہ(اے این این )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے امیر علامہ خدا بخش حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے نائب امیر حافظ خادم حسین حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے ناظم اعلی علامہ مخلص حبیبی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے نائب ناظم حافظ حبیب الرحمن، تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے ترجمان حافظ محمد اسلم رضوی، تحریک لبیک اسلام کے ضلعی رہنما حافظ مصور جلالی،حافظ شفیق احمد جلالی،ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے بعض مقامات پر بجلی،گیس،سڑکیں
اور پل ماضی میں بھی سیلابوں کی ذد میں آئے ہیں۔سیلاب سے برباد عوام ماتم کناں ہیں۔جبکہ حکومتی طبقہ سیاسی داو پیچ اور مستقل کے بندوبست میں مگن ہے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے خوارک اور اشیایہ ضروریہ کی ترسیل متاثرہ ہے بلوچستان کے زمینداروں کے پھل اور سبزیاں سیلاب بہا کر لے گیا۔بچی فصل یا تو مارکیٹ میں پڑی خراب ہورہی ہے،یا اونے پونے داموں فروخت ہورہی ہے۔پنجاب سے
گندم اور آ ٹا کے نہ آنے سے آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور پچاس کلو تھیلے کی قیمت چھ ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔گیس پائپ لائن ہر سال پانی بہا لے جاتی ہے۔دس یوم تک معطل رہی ہے۔بجلی کی سپلائی کا بحران ہنوز جاری ہے،کوئٹہ میں اب بھی پندرہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت ہے،ٹینکرز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔نظام زندگی بری طرح متاثر رہا اور اب بھی صورتحال معمول پر نہیں آسکی ہے۔