مسلم باغ سول ہسپتال میں کرونا ویکسی نیشن کارڈ کے نام پر فی کارڈ 500 روپے وصول کئے جارہے ہیں،لالا عبدالحکیم
مسلم باغ ( نامہ نگار)سماجی کارکن لالا عبدالحکیم، عصمت اللہ کاکڑ، عارف شاہ اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ سول ہسپتال میں کرونا ویکسی نیشن کارڈ کے نام پر فی کارڈ 500 روپے وصول کئے جارہے ہیں اور باقاعدہ ہسپتال کے اندر منظم طریقے سے کاروبار کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ اور ضلعی حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کرنیوالا پیرامیڈیکل اسٹاف کھلے عام ویکسینیشن کرنیوالوں
سے 500 روپے وصول کررہے ہیں جبکہ یہی کارڈ یا سرٹیفیکیٹ 100 روپے نادرا سے بآسانی دستیاب ہے اور اگر کوئی شخص 500 روپے ادا نہیں کرتا اور نادرا سے سرٹیفکیٹ یا کارڈ حاصل کرنا چاہے تو پھر اس کی سیکنڈ ڈوز کی انٹری نہیں کی جاتی بلکہ اس کو بار بار ہسپتال کے چکر لگائے جاتے ہیں پیرامیڈیکل اسٹاف ویکسینیشن کرنیوالوں کو باقاعدہ بلیک میل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک جانب عوام ویکسینیشن کرنے سے کتراتی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ویکسینیشن کے متعلق جتنا پروپیگنڈہ ہورہا ہے اس سے عوام کے ذہنوں میں شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں دوسری جانب 500 روپے کے وصولی نے جلتی پر تیل کاکام شروع کیا ہے اس لئے ہسپتالوں کے اندر اس غیر قانونی دھندے کو بند کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے.
[…] (ویب ڈیسک)کوئٹہ سول ہسپتال میں پولیس کی بھاری نفری کا ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ […]