سول سروس افسران پر سیاسی دباؤ کسی صورت قبول نہیں،عبدالمالک کاکڑ
سول سروس افسران پر سیاسی دباؤ کسی صورت قبول نہیں،عبدالمالک کاکڑ
کوئٹہ (پ ر)چند ماہ سے متواتر سیاسی بے جا مداخلت سے نظام شدید متاثر ہو رہا ہے چیف سیکریٹری بلوچستان گڈ گورننس، قانون کی حکمرانی اور نظام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے افسران کے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنا قانونی اور تنظیمی کردار ادا کرے گی۔ افسران کو سیاسی پسند نا پسند کی بنیاد پر ٹرانسفر کرنا، جونئیر اور ایکس کیڈر افسران کو کیڈر پوسٹ پر تعینات کرنا رولز کی خلاف ورزی ہے۔سیکریٹریوں کی پوسٹنگ ٹرانسفر میں بیرونی
مداخلت کسی صورت قبول نہیں۔ ایک کیلنڈر سال میں محکمہ خزانہ میں پانچ سیکرٹریز کا ٹرانسفر، ایس اینڈ جی ڈی، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو اور پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹری سمیت دیگر افسران کی متواتر پوسٹنگ سے محکموں کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے اور بلوچستان میں وزیراعلی بلوچستان کے طرز حکمرانی پر سوالیہ نشان ہیں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان کی سیاسی مداخلت پر بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عوامی منتخب نمائندوں کا دل سے قدر اور احترام کرتے ہیں لیکن صوبہ کی تباہی اور غیر قانونی اقدامات کی مزاحمت کریں گے۔