بلوچستان کا مستقبل جمعیت علماءاسلام سے وابستہ ہے ، مولانا فضل الرحمن

0 257

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان کو سیاسی ،معاشی اور دفاعی لحاظ سے کمزور کرنے کی ہر سازش کوناکام بنائیںگے ،پاکستان میں بین الاقوامی قوتیں سیاسی اضطراب پیدا کرکے قوم کو منتشر ،دفاعی اداروں کو منقسم ،جمہوریت،پارلیمنٹ اور آئین کی عمل داری کو کمزور کرناچاہتی ہیں ،ملکی روپیہ کی قدر کوتباہ کرکے معیشت کو دلدل میں پھنسا کر اسٹیٹ بینک کو خودمختاری کے نام پر آئی ایم ایف کے حوالے کیاگیا ،بین الاقوامی دنیا میں چین اور اسلامی دنیا میں سعودی عرب قریب ترین دوست تھے لیکن عمران خان کی وجہ سے ہمیں اپنے ہی دوستوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے ،عمران خان آپ کو! ناموس رسالت کی توہین کیلئے قانونی جواز فراہم کرنے اور ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہےے منافقت کا لبادہ اڑھ کر آپ کا کردار مسیلمہ اور عبداللہ بن عبی کا ہے ،آپ کا منشور ہر ایک کو چور چور کہناہے آپ خود گھڑی چور نکلے ، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ مارا کرو ورنہ ہمارا ایک اینٹ تمہاری پوری عمارت کو زرہ زرہ کردے گا،اپنا منہ سنبھالو ورنہ ٹھہڑی منہ مکے سے صحیح ہوتی ہے ساڑھے تین سال کی کیا کارکردگی کیا ہے قوم سے جو وعدے کئے اور جو سبز باغ دکھائے ،تم نے وعدوں کی تکمیل کی بجائے ملک اور معیشت کو زمین بوس کردیا تمہارے وعدے کدھر گئے مجھے کہتے ہیں کہ میں نے بھی غلطی کی تھی میں نے بھی غلطی کی تھی وہ بھی غلطی کی تھی تم نے سیدھا کام کونسا کیاتھا آج غلطی کااعتراف کررہے ہوں تم پیدا ہی غلط ہوئے ہوں آپ کو پاکستان کاکچھ بھی نہیں معلوم تو پھر آپ سے عوام کیا امید رکھیں ۔افغانستان میں 20سال تک مسلمانوں کا خون بہاکرانسانی حقوق کی بات کرنے والی امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ مظلوم انسانیت کے خون سے رنگے ہوئے ہیں انہیں انسانیت کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں ،افغانستان میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے وہ ایک شکست خوردہ ملک کی حیثیت سے بات کرے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں،بلوچستان کا مستقبل جمعیت علماءاسلام سے وابستہ ہے ،پاکستان کو اسلامی ،رفاہی ترقی یافتہ مملکت ،امن وآشتی اور خوشحال بنانے منزل تک پہنچ کر دم لیںگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں جمعیت علماءاسلام کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کامیاب ورکرز کنونشن پر صوبائی جماعت سمیت تمام کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں اجتماع میں عوام کی عظٰم الشان شرکت اس بات کی گواہی دیتاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت جمعیت کے صفوں میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتی جو عوام کے صفوں میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کرے گا پاش پاش ہوجائے گاتباہی وبربادی ان کی قسمت میں ہوگی کسی کی خیال ہوگی کہ جمعیت کمزور ہوگئی لیکن بلوچستان کی طاقت ور شخصیات اپنے قبائل اور زعماءکے ساتھ جس بڑی تعداد میں آج جمعیت میں شامل ہورہی ہے یہ اللہ کی غیبی مدد ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جمعیت علماءاسلام کو اور طاقت ور بنائیں بلوچستان کا مستقبل جمعیت علماءاسلام سے وابستہ ہے تمام زعماء،عمائدین قبائل آج یہاں جمعیت علماءاسلام میں شامل ہوئے ہیں ایک ایک کو خیر مقدم اور خوش آمدید کہتاہوں توقع ہے کہ ان کے فیصلوں سے جمعیت مضبوط اور قوت میں اضافہ ہوگا ،ایک آواز ایک قوت جمعیت حقیقت بن کر سامنے آئے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اسلامی ،رفاہی اور خوشحال مملکت بنانے کیلئے ہماری جدوجہد رواں دواں ہے اور یہ قافلہ اپنے منزل کی طرف آگے بڑھ رہاہے اور منزل تک پہنچ کر دم لیںگے ،اس ملک کو امن وآشتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیںگے ،جمعیت علماءاسلام کے مخلص کارکن یاد رکھیں کہ اپنے اکابر واسلاف سے ہمیں جو امانت ملی ہے وہ نظریہ اور اس نظریہ کیلئے ہمارا رویہ ہے ،قومی وحدت کیلئے جمعیت علماءاسلام کا پرچم نبوی لہراتا رہے گا،ایک طرف پرچم نبوی لہرا رہاہے اور دوسری طرف امن کی فاختہ اڑ رہی ہے یہ جمعیت کے منشور کی علامت ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں آخری کردار تک لڑتے رہیںگے ،انہوں نے کہاکہ اسلام کے علاوہ دنیا میں کوئی نظام نہیں اسلام کیلئے امت کی وحدت چاہےے اسلام کیلئے قوم کی وحدت چاہےے پاکستان کی اسلامی حاکمیت کے راستے میں سب سے بڑی اگر فرقہ واریت ہے قوم کو تقسیم کرنا فرقہ واریت کی بنیاد پر ہے ہم انشاءاللہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کام کرینگے اگر قومیت اور لسانیت کی بنیاد پر امت کو تقسیم کیاجاتاہے لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر قومیت کے نعروں پر قوم کو تقسیم کیاجاتاہے ہم اسلام کے نام پر قوم کو ایک بنائیںگے ،مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہے بین الاقوامی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں سیاسی طور پر سیاسی عدم استحکام لایاجارہاہے ملک میں سیاسی اضطراب پیدا کیاجارہاہے سیاسی لحاظ سے قوم کو منتشر کیاجارہاہے اداروں کوکمزور ،پارلیمنٹ کوکمزور کیاجارہاہے عوام کی رائے پر ڈاکے ڈالے جارہے ہیں جمہوریت کو کمزور کیاجارہاہے آئین کی عمل داری کو کمزور کیاجارہاہے تاکہ ملک کمزور ہوں اس سے بڑھ کر جس وقت سیاسی عدم استحکام ہوگا اس کے بعد معاشی عدم استحکام کادور شروع ہوا اور گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں پاکستان کی معیشت اور معیشت کی عمارت کو زمین بوس کیا گیا دلدل میں پھنسایا گیا میں حیران ہوں کہ ہم چھ سات مہینوں سے حکومت میں ہے لیکن ملکی معیشت بہتری کی بجائے اور دلدل پھنستی جارہی ہے کس نے ہمیں پھنسایا کس نے ہمیں دلدل کی طرف دھکیلا کس نے پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا کس نے پاکستان کی اسٹیٹ بینک کو خودمختاری کے نام پر آئی ایم ایف کے حوالے کیاکس نے پاکستانی روپیہ کی قدر کو تباہ برباد کیا ہماری حکومت نے جب24ارب ڈالر کے ذخائر چھوڑے تھے تو وہ کیوں دو ڈھائی ارب ڈالر پر آگئے ،پاکستان کا روپیہ ڈالر کے مقابلے میں قدر کھو بیٹھا آج ہمیں اپنے دوستوں کااعتماد بحال کرناپڑرہاہے غیر مسلم دنیا میں چین ہمارا قریب ترین دوست لیکن ہم نے پاکستان میں اس کی سرمایہ کاری کو منجمد کیا سی پیک کو منجمد کیا اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا اربوں ڈالر ہم نے چین کے ضائع کردئےے گوادر کوتباہ برباد کردیا ،پاکستان کے میگا پروجیکٹس اور ان کے میگا منصوبوں کو تباہ وبرباد کردیا 2014ءمیں جب یہ کام شروع ہوا تو چین کے سربراہ کا پاکستان میں آنے کا راستہ 126دن کے دھرنے سے روکا گیا ہمارا اعتماد تباہ کردیاگیا آج ہم چین کااعتماد بحال کرنے میں لگے ہوئے ہیں کیوں وقت ضائع کیاگیا اس ملک کو معاشی طورپر تباہی کی طرف اور ایک منصوبے کے تحت لے جایاجارہاہے اسلامی دنیا میں سعودی عرب قریب ترین دوست ہے لیکن ہم نے ان کے اعتماد کو نقصان پہنچایا آج جب 21نومبر کو اس نے پاکستان آنے کااعلان کیا تو عمران خان نے 21نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونے کااعلان کردیا اور بلاآخر ان کو اپنا دورہ منسوخ کرناپڑا ہم پاکستان میں کیا کسی ایک دوست کا اعتماد بحال کرسکیںگے ،ہمیں عالمی برادری سے کاٹا گیا ہمیں اسلامی برادری سے کاٹا گیا ہمیں اس ریجن میں تنہا کیاگیا ہمیں دوبارہ اپنے نئے نئے دوست بنانے پڑ رہے ہیںدوستیاں بحال کرنی پڑرہی ہے اعتماد بحال کرناپڑرہاہے ہماری آخری حصار پاکستان کی حفاظتی حصار ہمارادفاعی ادارہ ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمارے دفاعی ادارے میں دراڑیں ڈالی گئی ہمارے دفاعی ادارے کو منقسم کرنے کی سازشیں کی گئی اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ہم نے اپنے ملک کے دفاعی ادارے کی تقسیم کی سازش کوناکام بنادیاہے انہوں نے کہاکہ یہاں باتیں کی گئی اسرائیل کوتسلیم کرنے کی اسرائیل جشن منا رہاتھا اسرائیل اور یہودی 2018ءکے الیکشن میں انہیں پیسے مہیا کررہے تھے فارن فنڈنگ ہورہی تھی اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے اندر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ اسرائیل کوتسلیم کرایاجائے تاکہ قادیانیوں کو دوبارہ مسلمان کہلوایاجائے ہم نے مقابلہ کیا اورمیدان میں نکلے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیاہے قادیانیوں کو دوبارہ پاکستان میں مسلمان قراردادینے کے منصوبے کوناکام بنادیاگیاہے اور پھر اعلان کرتے ہیں کہ اللہ کے فضل سے تم آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونگے چاہےے ہمارا ملا بھی آپ کے گود میں بیٹھ جائیں ،مولانافضل الرحمن نے کہاکہ کیسی بڑی بڑی باتیں کی گئی کہ میں ریاست مدینہ بنانے جارہاہوں اور آپ کوبتاناچاہتاہوں شاید آپ کے علم میں نہ ہوں لاہور ہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد ،میڈیا کے ذریعے اس کوپھیلانے کو جرم قرار دیاتھا اس پر بڑی بڑی سزائیں عائد کی تھی لوگوں کو گرفتارکرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن عمران خان کی حکومت نے وفاق کی طرف سے سپریم کورٹ میں اس کے خلاف اپیل دائر کی کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کومنسوخ کیاجائے یہ ہے ریاست مدینہ یہ ہے رسول اللہ کے ناموس وتقدس کی حفاظت کہ لاہور ہائی کورٹ جس کو جرم قراردیتاہے اور آپ سپریم کورٹ میں اس کے خلاف اپیل کرتے ہیں سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں ہوا تھا کہ ہماری حکومت آئی اور چند روز پہلے اس کی سپریم کورٹ میں پیشی تھی میں نے وزیراعظم سے بات کی وزیراعظم نے اتفاق کیا اور وفاق کی طرف سے درخواست دی کہ ہم اپنا اپیل واپس لیناچاہتے ہیں لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان ہواہے ،جو ناموس رسالت کے خلاف عدالتوں میں جائیں ناموس رسالت کی توہین کیلئے قانونی جواز فراہم کرے آپ کو شرم آنی چاہےے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے ،منافقت کی لبادہ اڑ کر تم کس کا کردارادا کررہے ہوں مسیلمہ کا کردارادا کررہے ہوں یا عبداللہ بن عبئی کا کردارادا کررہے ہوں انہوں نے کہاکہ نہ پاکستان میں ابن عبئی چلے گا اور نہ پاکستان میں مسیلمہ قذاف چلے گا 20سے 25سال پہلے پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خاتمے کا فیصلہ کیاتھا لیکن اس وقت اس کے خلاف نظرثانی کی اپیلیں ہوئیں اور آج تک وہ فیصلہ نہیں ہوسکا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.