دکی آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے دکی کا دورہ کیا
دکی آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے دکی کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں علاقے کے معتبرین کے ساتھ ایف سی 84 ونگ کے ہیڈ کوارٹر دکی میں میٹنگ کی اور انکے مسائل اور تجاویزات بھی سنے ، میٹینگ میں ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ ، سابق صوبائی مشیرصنعت سردار در محمد ناصر ، قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین ، سردار محمد اکبر خان ناصر ، ملک کلیم اللہ ترین، سردار اقبال خان ترین ، حاجی خیراللہ ناصر، حاجی جعفر خان ناصر ، حاجی نواب خان دمڑ، حاجی عزت خان ناصر، سردار فاروق خان لونی، سردارزادہ آیاز خان ناصر اور دیگر نے شرکت کی اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دکی تا چمالنگ 90 کلو میٹر روڈ کی تعمیر عوام کیلئے بہت بڑی سہولت ہوگی اسی طرح روزگار کی کمی ، بجلی نہ ہونے سے زراعت کی تباہی بھی بہت بڑا مسئلہ ہے ، علاقے میں قبائلی دشمنیوں کیوجہ سے بڑے مسئلے پیدا ہورہے ہیں۔آئی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہنے خطاب میں کہا کہ دکی جیسے پرآمن علاقے میں امن برقرار رکھنے اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے پر دکی کے عوام کا مشکور ہوں، ایف سی نے دکی میں ایف سی پارک ، میڈیکل سینٹر واٹر فلٹریشن پلانٹس گلیوں کی پختگی ، ایف سی گرلز و بوائز سکولز سمیت دیگر بہت سارے کام کئے ہیں انہوں نے کہاکہ کول مائینز اونرز کیساتھ میٹینگ کرکے متفقہ رائے سے فی ٹن کمیشن مقرر کرکے واپڈا کوبجلی کی مد میں دیا جائے گا تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جا سکے، ایف سی دکی ایسے پانچ مستحق بچوں کے فیس ادا کریگی جو اپنی محنت سے کیڈٹ کالجز کے ٹیسٹ پاس کرینگے ، ہماری کوشش ہوگی کہ دکی شہر کے سٹریٹ لائیٹس کو سولر سسٹم پرکنورٹ کردیں ، انہوں نے کہاکہ علاقے میں قبائلی دشمنیوں کی خاتمے کیلئے بھرپور کرداراداکرینگے دونوں فریقین سے علحیدہ علحیدہ میٹینگز کرکے تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کرینگے کیونکہ قبائلی رنجشیں ختم ہونگی تو علاقے میں خوشحالی آئیگی۔
SOURCES Silberstein SD, Dodick DW, Bigal ME, et al. doxycycline penicillin allergy