وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی منظوری سے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دے دی
کوئٹہ(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی منظوری سے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دے دی ۔محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دینے کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی منظوری سے صوبے کے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دیدی ۔بلوچستان پہلا اور واحد صوبہ ہے جس نے اپنے ماہی گیروں کو لیبر کی حیثیت دی ۔اس اقدام سے ماہی گیروں کے مفادات و حقوق اور روزگار کا تحفظ یقینی ہو گا
ماہی گیروں کی معاشی و سماجی حالت میں بہتری آئے گی ۔محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں ماہیگیر کشتیوں کو تجارتی اسٹیبلشمنٹ اور ماہی گیروں کو مزدور قرار دیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے اجرا سے ماہی گیروں کے لیئے بھی لیبر قوانین کار آمد ہونگے واضع رہے کہ ماہی گیروں کا یہ دیرینہ مطالبہ گزشتہ کئی عرصے سے تھا ۔محکمہ ماہی گیری نے اس ضمن میں بنیادی کردار ادا کیا ۔صوبائی حکومت نے ماہی گیروں کے دیرینہ مطالبہ کو عملی جامہ پہنایا ماہی گیروں کی جانب سے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا۔