غریب عوام کو ناترس حکومت سے بجٹ میں ریلیف کی توقع نہیں ، مولانا حافظ حمداللہ
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ غریب عوام کو ناترس حکومت سے بجٹ میں ریلیف کی توقع نہیں نااہل حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غریب مہنگائی کی چکی میں پسا جارہا ہے بڑھتی مہنگائی اور غربت و بے روزگاری نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنایا ملک پر مسلط جھوٹوں اور وعدہ خلاف لشکر سے خیر کی توقع نہیں حکومت اپنی نااہلی اور ناقص کارکردگی کاملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر شرماتے بھی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم عبیدیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام ضلع لیہ کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین نے بھی خطاب کیا انہوں نےکہاکہ جھوٹ اور وعدہ خلافی میں موجودہ حکومت کی کوئی ثانی نہیں اپنی نااہلیت کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال ڈال کر نہیں تکتھے حکومتی وزراء بڑی بے شرمی سے نااہل اعظم کی نااہلی کا دفاع کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں بداخلاقی بہتان اور گالیوں کی سیاست حکمران جماعت کی ایجاد کردہ ہے اور یہی طرز سیاست ہی ان کے گلے کا طوق بنیں گی