ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی کی پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقات

0 91

کراچی (این این آئی)ایرانی بحریہ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بدھ کو ایرانی بحریہ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ ایرانی کمانڈر نے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی اور کمانڈر کوسٹ سے الگ الگ ملاقاتیںکیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بعد ازاں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ اور پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ کیا،ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر اورپاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے لئے باہمی روابط اور مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.