وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردوں کیلئے خطرے کی گھٹنی بجادی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردوں کیلئے خطرے کی گھٹنی بجادی
کوئٹہ(پ ر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی کیمپ مسلم باغ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی فورس نے جرات اور دلیری سے حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایاقوم کو اپنی بہادر سیکورٹی فورسز پر فخر ہے جو عزم و استقلا ل کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے دہشت گردی کی کاروائی میں دو ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں
سیاسی صورتحال ،افغانستان کے حق میں محمودخان اچکزئی کا اہم بیان جاری
جب ارض پاک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گابلوچستان کے عوام اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی ،زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ایف سی کیمپ مسلم باغ پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائی میں دو ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
ملک میں مارشل لاء لگانے کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا اہم ترین بیان جاری
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایف سی فورس نے جرات اور دلیری سے حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاکر اپنی بہادری اور اعلی ٰپیشہ ورانہ تربیتی معیار کا مظاہرہ کیا وزیراعلی ٰنے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے جو عزم و استقلا ل کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ارض پاک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوئے ہیں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالءشہداءکے درجات بلندفرمائے زخمیوں کو جلد صحتیابی دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ءکرے۔