پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،
پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اعوان،صدر تحصیل نا نا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ،عمر خلجی،صادق آغا،غلام آغا،نثار اچکزئی،حاجی شنوگل،نعمان خان ناصر،لیاقت راجپوت نے کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے کہا ہے کہ وہ میٹرو پولیٹن کوئٹہ ،ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ،ایڈ منسٹریٹر پشین ،ایڈ منسٹریٹر قلعہ عبداللہ کو پابند کریں بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہکوئٹہ پشین قلعہ عبداللہ میں آوارہ کتوں کو فوری تلف کرے کیونکہ ان آوارہ کتوں کی وجہ سے کافی حادثات ہوچکے ہیں خاص کر رات کو صبح کے اوقات میں جہاں اسٹریٹ لائٹس نہیں ہوتے ہیں آوارتہ کتوں کی وجہ سے نمازی اور شہری تکالیف میں مبتلا ہے کوئٹہ پشین قلعہ عبداللہ کے ایڈ منسٹریٹرز فوری انتظامیہ کے ساتھ ملکر آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں ۔
[…] ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں […]