شیخ رشیدنے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کردیا

2 242

شیخ رشیدنے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کردیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں،تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔ عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے۔حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کی بجائے 62 وزراءلگائے جن میں 17 بے محکمہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو تشویشناک ہے۔

 

لوگ 100 روپے کلو آٹا،مہنگی دوائیاں اور بجلی کا بل دے نہیں سکتے،آج 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں،یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔45 دن بہت اہم ہیں،غربت کے ہاتھوں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ خیبر پختو نخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔

You might also like
2 Comments
  1. roosula says

    SJS boasts a brand new campus showcasing a science lab, performance stage, gymnasium, large classrooms, athletic fields and much more cialis online without prescription

  2. wahtavano says

    best site to buy priligy I wanted a way to measure the most engaged users, whether or not they had the most sessions

Leave A Reply

Your email address will not be published.