کیسکو کی مبینہ نااہلی پر قلات کے عوام سراپا احتجاج، شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

0 48

قلات میں کیسکو کی مبینہ نااہلی اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے مشتعل مظاہرین نیشنل ہائی وے پر نکل آئے اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کی مسلسل بندش نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے کاروبار، گھریلو امور اور تعلیمی سرگرمیاں سب متاثر ہو رہی ہیں، مگر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔

احتجاجی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہوتی، دھرنا جاری رہے گا دوسری جانب انتظامیہ اور کیسکو حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.