عوام پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

0 52

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن اور باہمی احترام کو ترجیح دیتا ہے، لیکن قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور پاک فوج ہر جارحیت کا دوٹوک اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی موجودگی ایک سنگین خطرہ ہے اور افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ ایسی سرگرمیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.