پاکستان سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں واٹس ایپ بند!
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ پیغامات موصول اور بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان میں صارفین کو دوپہر سے اس پریشانی کا سامنا ہے اور کوئی بھی پیغام سینڈ نہیں ہورہا۔صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹس پر واٹس ایپ سروس میں تعطل کی شکایت اٹھائی
اور بتایا کہ انہیں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ تصاویر، ویڈیوز بھی صارفین سینڈ نہیں ہورہیں۔ میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ سروس میں خلل آنے کی وجہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں بھی انہیں اسی نوعیت کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔