کوئٹہ  انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے لورالائی کے علاقے میختر کا دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ

0 261

کوئٹہ  انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے لورالائی کے علاقے میختر کا دورہ کے موقع پر کہا ہے کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی میں ایف سی لورالائی سکائوٹس کا کردار قابل ستائش ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے لورالائی کے علاقے میختر کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی کو لورالائی سکائوٹس 139ونگ ہیڈ کوارٹر میختر میں علاقے کی امن وامان اور سیکورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ آئی جی ایف سی نے امن وامان کی بحالی اور کان کنی سے متعلق معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں ایف سی لورالائی سکائوٹس کے گراں قدر خدمات کی تعریف کی اور انہیں شاہراہوں پر سیکورٹی مزید موثر بنانے کے لئے ہدایات جاری کئے۔ دریں اثناء آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے چیک پوسٹوں پر جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم و بلند حوصلے کی تعریف کی ۔ آئی جی ایف سی نے چیک پوسٹوں پر بزرگوں ، خواتین ، مریضوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی خصوسی احکامات جاری کرتے ہوئے سیکورٹی سے متعلقہ معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.