سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0 63

سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)  پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5500 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4715 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 55 ڈالر اضافے سے 4071 ڈالر ہو گئی۔

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 147 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 5247 روپے ہو گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.