میرپورخاص،محکمہ تعلیم میں جعلی رجسٹریشن اسکینڈل بے نقاب، پرائیویٹ اسکولوں کو لاکھوں روپے لے کر بُکس رجسٹریشن جاری

0 87

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر انسپیکشن رجسٹریشن اینڈ پرائیویٹ اسکول میرپورخاص کا دفتر اختیارات کا غلط استعمال کرنے لگا، دفتر جعلی رجسٹریشن ودیگر شرمناک دھندہ کرنے والے جعل سازوں کا گڑھ بن گیا،
میرپورخاص کے بیشتر پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کرپٹ افسران لاکھوں روپے وصول کرکے اسکولز کو جعلی رجسٹریشن دے دیتے ہیں،جعلی رجسٹریشن دے کر لیٹر کا بوگس اندراج بھی کر دیا جاتا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن اور آفس کے کام کیلئے نجی افراد کو فرنٹ مین بنا رکھا ہے۔ہمارے نمائندے نے جب جعلی رجسٹریشن اسکینڈل میں ملوث ایک پرائیویٹ فاؤنڈیشن اسکول کے سربراہ (Reg-0151MPK/24 dt; 28-8-2024) کا موقف معلوم کرنے کے لئے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیرتعلیم، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، ریجنل ڈائریکٹر اور انفارمیشن آفیسر کے ساتھ پرسنل ہیرنگ کا چارج رکھنے والے کو بھی اپنے ساتھ ملا رکھا ہے اور یہ میرا نجی معاملہ ہے۔جعلی رجسٹریشن اسکینڈل کے منظرعام آنے پر سابق ایجوکیشن افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اتھارٹی ہولڈرز کو بھی بغیر رشوت رجسٹریشن نہیں دی جاتی-ان کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر ایجنٹ مافیا کا نظام چل رہا ہے جسے اب ختم کرنے کی ضرورت ہے۔سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ ہے کہ جعلی رجسٹریشن کے معاملے پر فی الفور ایماندار انکوائری افسر تعینات کیا جائے جبکہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد تبدیل اور ڈائریکٹر انسپیکشن رجسٹریشن اینڈ پرائیویٹ اسکول میرپورخاص سے جواب طلب کیا جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.