بین اقوامی دنیا سے روابط کے لیے انگلش لینگوئج وقت کی ضرورت ہے سماجی رہنما امیر محمد
سماجی رہنما امیر محمد نے پاک وطن لینگوئج اکیڈمی کا افتتاح کر دیا۔
(ہرنائی نامہ نگار)
ہرنائی : سماجی رہنما امیر محمد نے پاک وطن لینگوئج اکیڈمی کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صحافی نیوڈسٹرکٹ پریس کلب چیرمین نجیب اللہ شاہ ، ایوب ترین ، سینٹر ڈایکٹر حمید شاہ ٹیچر ذاکر اللہ عوام اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی افتتاح کے بعد مہمان خاص سماجی رہنما امیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہ زبان دنیا کے کسی بھی نسل، اور خطے کے افراد کی روز مرہ زندگی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔ ایک نئی زبان سیکھنا محض گرائمر اور الفاظ کو سیکھنا نہیں ہے۔ نئی زبانیں، نئی آوازیں ، تاثرات دنیا کو مختلف زاویوں سے دیکھنا سکھاتی ہیں،
طلباء کی تجزیاتی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔ زیادہ زبانیں جاننے والے لوگوں کے دماغ ایک زبان بولنے والوں سے خاصہ مختلف کام کرتے ہیں. بین اقوامی دنیا سے روابط اور پاکستان کے تصور کو پیش کرنے کے لیے انگلش لینگوئج سیکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ سینٹر کے منتظمین کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ علاقے کے طلبا کو بہتر تعلیم کے لیے اچھا قدم اٹھایا ہے۔آخر میں ڈائریکٹر حمید شاہ نے کہاکہ علاقے میں بہتر تعلیم کے لیے لینگوئج ، کمپیوٹر اور عصری تعلیم کے ادارے کھولیں ہے اور تعلیمی جدوجہد جاری رکھی ہے۔ آنے والے مہمانوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔