آسٹریلیا میں پھنسے77پاکستانیوں کی وطن واپسی، پاکستانی ہائی کمشنر نے ایئرپورٹ پرالوداع کیا

3 238

سڈنی : کورونا وباء کے باعث آسٹریلیا میں پھنسے ہوئے 77 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے سڈنی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے، پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین اور قونصل جنرل سڈنی محمد اشرف نے ہم وطنوں کو الوداع کیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز کا انتظام آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کیا گیا، سری لنکن ایئرلائن کی پرواز آسٹریلیا میں پھنسے 77 پاکستانیوں کو صبح 10 بجے لے کر سڈنی سے روانہ ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین اور قونصل جنرل سڈنی محمد اشرف ہم وطنوں کو الوداع کرنے اور ایئرپورٹ پر با?سانی روانگی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موجود رہے۔ پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے سڈنی ایئرپورٹ پر مکمل طور پر فعال فیلڈ ا?فس قائم کیا گیا تا کہ پاکستانی مسافروں کو پاسپورٹ یا ویزہ سے متعلق کسی بھی مسئلے کو فوری حل کیا جا سکے۔ سڈنی سے روانہ ہونے والوں میں اپنے اہلخانہ سے ملنے آنے والے، طلبا اور عارضی طور پر مقیم پاکستانی شامل ہیں جو کورونا وباء میں اچانک فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔ سڈنی ایئرپورٹ پر ہم وطنوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین نے کہا کہ حکومت پاکستان تارکین وطن بالخصوص بیرون ملک پھنس جانے والے پاکستانیوں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے وژن کے مطابق ہم وطنوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پھنسے تارکین وطن کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست انہی کوشش کا حصہ ہے۔وطن واپس آنے والے پاکستانیوں نے خصوصی پرواز کا انتظام کرنے پر آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشن اور اس کے قونصل خانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود ہم وطنوں کی واپسی کے لئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا، اس موقع پر تارکین وطن نے کورونا وائرس کی صورتحال میں آسٹریلیا میں پاکستانی مشن کی ہم وطنوں کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

You might also like
3 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے […]

  2. […] آباد (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس […]

  3. […] پاسپورٹ واپسی: مریم نواز کی درخواست سماعت کے لئے منظور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.