ژوب : اس بار بلوچستان کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دینگے: بلوچستان عوامی پارٹی

4 244

ژوب (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل فضل امین مندوخیل عبدالرحمٰن شیرانی انور جان مندوخیل عبداللہ جان کاکڑ اختر زمان مندوخیل پطرس عجائب اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند نام نہاد سیاسی پارٹیاں ذاتی مفادات کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ملک کی سیاسی اقتصادی جمہوری دفاعی اور امن و امان کی صورتھال کو خراب کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے نام سے غیر جمہوری اور غیر سیاسی نام نہاد تحریک کی مذمت کرتے ہیں مسترد لوگوں کا یہ ٹولہ عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عوام گذشتہ انتخابات میں مسترد شدہ ٹولے کو بخوبی جانتے ہیں انشاء اللہ اس بار بھی اس مسترد شدہ ٹولے کی اس نام نہاد تحریک کو مسترد کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت نے صوبے کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے

صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے خطر بجٹ کی فراہمی مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے تمام ہسپتالوں کو فعال کرنے مفت علاج و معالجے کی فراہمی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اساتذہ کی حاضری مالداری زراعت فشنگ مائننگ جیسی اہم شعبوں میں اصلاحات اورآبی ذخائر کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر اس کی واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اس بار بلوچستان کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دینگے عوامی سطع پر اس تحریک کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے عوام بلوچستان میں اپوزیشن کی اس نام نہاد تحریک کو بری طرح ناکام بنا کر دھول چاٹنے پر مجبور کریگی انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں اور اداروں نے مفاد پرست ٹولے کی اندرونی و بیرونی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنا یا ہے انشاء اللہ اس بار بھی سازشی عناصر ناکامی سے دوچار ہونگے

You might also like
4 Comments
  1. […] ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی […]

  2. […] بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عوام کے روشن مستقبل کےلیے […]

  3. […] آباد(ڈیلی صحافت کوئٹہ ) بلو چستان عوامی پارٹی کے صدر  وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کے زیر صدارت […]

  4. […] خاران کا تفصیلی دورہ کیا. خاران پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر شعیب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.