پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

0 35

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

ملک میں 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 97 پیسے، مٹی کے تیل میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی ہے، جو آج شام وزارتِ خزانہ کو پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل 2 ڈالر 45 سینٹ کمی کے بعد 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 2 ڈالر 56 سینٹ کمی کے بعد 61 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 58 ڈالر 95 سینٹ فی بیرل پر آ گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.