زیارت سمیت بلوچستان میں گیس کامسئلہ سنگین ہورہاہے ،نور محمد دمڑ

0 204

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حاجی نورمحمددمڑ نے کہاہے کہ زیارت سمیت بلوچستان میں گیس کامسئلہ سنگین ہورہاہے ،گیس کمپنی کواسمبلی میں طلب کیاجائے ،زیارت میں ایک درخت کی کٹائی پر21ہزار روپے جرمانہ ہے اگر لوگوں کو ایندھن نہ ملے تو پھر وہ اس سخت سردی سے بچنے کیلئے کیا ترکیب اپنائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نورمحمددمڑ نے کہاکہ زیارت سمیت پورے بلوچستان میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کاسامناہے زیارت میں گیس نہ ہونے سے عوام مجبوراََ قیمتی

جنگلات کو ایندھن کے طورپر استعمال کرنے پر مجبور ہے ،گیس حکام کو بلوچستان اسمبلی میں بلا کر ان سے بریفنگ لی جائے کیونکہ نہ صرف زیارت بلکہ پورے صوبے میں شدید سردی شروع ہوچکی ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے زیارت سمیت بلوچستان میں گیس کے مسئلے کو حل نہیں کیاگیا تو گیس کے دفتر کے سامنے اس وقت تک دھرنادیاجائے گا جب تک مسئلہ حل نہ ہوں انہوں نے کہاکہ قائم مقام اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل اس حوالے رولنگ دیں اور جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی کو طلب کرکے ارکان اسمبلی کو بریفنگ دے کہ اس مسئلے کا حل کیاہے ،زیارت میں جینفر کی ایک درخت کی کٹائی پر 21ہزار روپے کاجرمانہ دینا پڑتاہے جب گیس نہیں ہوگا تو لوگ ایندھن کیلئے کیا استعمال کرے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.